حکومت ڈاک کے جدید نظام سے عوام کو مستفید کرانے کے لئے کوشاں ہے، وصال خان

پوسٹ آفسز کا یوایم ایس ڈاک کا جد ید اور محفوظ ترین نظام ملک کے کسی بھی شہر کو صرف ساٹھ روپے میں پہنچائی جاتی ہے ۔جبکہ پرائیویٹ سروس والے تین سو سے زائد رقم لیتے ہیں، سینئر پوسٹ ماسٹر ٹانک جی پی او

جمعرات 31 جنوری 2019 20:56

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) ٹانک جی پی او کے سنئیر پوسٹ ماسٹر وصال خا ن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ڈاک کے جدید نظام سے عوام کو مستفید کرانے کے لئے کوشاں ہے۔پوسٹ آفسز کا یوایم ایس ڈاک کا جد ید اور محفوظ ترین نظام ملک کے کسی بھی شہر کو صرف ساٹھ روپے میں پہنچائی جاتی ہے ۔جبکہ پرائیویٹ سروس والے تین سو سے زائد رقم لیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے معززین شہر ٹانک کے وفد سے ملاقات میں کہی۔جس نے ملک عرفان الدین برکی کی سربراہی میں ان کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد سے باتچیت کرتے ہوئے سنئیر پوسٹ ماسٹر ٹانک جی پی او وصال خا ن کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو ڈاک کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ان کا کہناتھا کہ پوسٹ آفسز کا جدید نظام پرائیویٹ سروس سے کئی گنا سستا اور محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

جس میں یو ایم ایس صرف ساٹھ روپے میں پورے ملک میں چوبیس گھنٹوں کے اندر پہنچائی جاتی ہے۔اور پرائیویٹ سروس والے تین سو کے قریب رقم لیتے ہیں۔اسی طرح فیکس منی آرڈر کے زریعے بھی رقم ایک شہر سے دوسرے شہر کو چند منٹوں میں پہنچائی جاتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ان کی کوشش ہے کہ ڈاک کے جدید نظام سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرسکیں۔اس سے قبل پاکستان ہاؤس محلہ برکی آباد ٹانک میں معزز ین شہرکا برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں معززین شہر کے علاوہ صحافیوں اور تاجروں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ٹانک جی پی او کی بلڈنگ اور لینڈ مافیا کی جانب سے جی پی او کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے لی جانے والے بارہ کنال قیمتی آراضی پر قبضہ سے متعلق غور وخوص کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک عرفان الدین برکی کا کہناتھا کہ صوبہ خیبرپختون خواہ کا ضلع ٹانک وہ واحد سٹی ہے جس کے جی پی او کا اپنا سرکاری بلڈنگ نہیں ہے ۔

ملک بھر میں جہاں بھی جی پی او ہے اس کا اپنا سرکاری بلڈنگ ہوتا ہے۔ضلع ٹانک کے جی پی او کی بلڈنگ کے لئے دو عشرے قبل بارہ کنا ل قیتمی آراضی لی گی ہے۔بلڈنگ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ٹانک کا جی پی او کبھی ایک پرائیویٹ بلڈنگ میں تو کبھی دوسری پرائیویٹ بلڈنگ میں شفٹ ہو رہی ہے۔ پرائیویٹ بلڈنگ کا ماہانہ کرایہ کی مد میں قومی خزانہ سے چالیس ہزار روپے ادا کی جارہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر چالیس ہزار روپے کا حساب لگایا جائے تو ایک سال کا کرایہ تقریبا پانچ لاکھ بنتا ہے۔اسی طرح پرائیویٹ بلڈنگ مالکان کو جو چالیس ہزار روپے کرایہ دی جارہی ہے ۔اگر ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفسز ٹانک جی پی او کی بلڈنگ کی منظوری دیں تو پانچ سال کے اندر بلڈنگ کی قیمت پوری ہوجائے گی اور محکمہ کا کرایہ بچ جائے گا۔معززین شہر نے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفسز سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع ٹانک کے جی پی او کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ہنگامی بنیاد پر فنڈز جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :