Live Updates

وزیراعظم عمران خان 10 فروری کو سندھ کا دوہ روزہ دورہ کریں گے

جمعرات 31 جنوری 2019 23:46

وزیراعظم عمران خان 10 فروری کو سندھ کا دوہ روزہ دورہ کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان 10 فروری کو سندھ کا دوہ روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 10 فروری کو سردار علی گوہر مہر کی دعوت پر گھوٹکی پہنچیں گے۔ وزیراعظم ضلع تھرپارکر کا دورہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے نجکاری کمیشن میاں محمد سومرو کی دعوت پر وزیراعظم جیکب آباد کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 11 فروری کو حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ بعد ازاں وہ 11 فروری کو ہی سندھ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات