Live Updates

میں نے بطور صدر دن رات کام کیا

میں اپنے دور میں بہت متحرک تھا لیکن کوئی بھی کام شہرت کے لیے نہیں کرتا تھا۔ سابق صدر ممنون حسین نے خود کو "ایکٹیو صدر" قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 فروری 2019 11:26

میں نے بطور صدر دن رات کام کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری 2019ء) گذشتہ روز سابق صدر ممنون حسین کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ممنون حسین نے کہا کہ ہم نواز شریف سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نواز شریف سے تعلق ہے ، ان کی صحت اتنی اچھی نہیں تھی۔

میری دعا ہے کہ میاں صاحب آج ہی باہر آ جائیں، میاں صاحب کو اللہ کی طرف سے انصاف ضرور ملے گا۔ سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو میں موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خانملک کو ٹھیک طرح نہیں چلا رہے۔ انہیں چاہئیے کہ وہ پہلے ملک کی معیشت کو ٹھیک کریں اور موجودہ صدر کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے۔ اس موقع پر منون حسین سے سوال پوچھا گیا کہ موجودہ صدر مملکت تو بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں لیکن آپ اپنے دور میں اتنے ایکٹو نہیں تھے اس کی کیا وجہ ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ میں بہت ایکٹیو تھا لیکن میں کوئی بھی کام شہرت کے لیے نہیں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

الحمداللہ میں نے اس ملک کے لیے بہت کام کیے ہیں۔میں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں بہت اچھے اچھے کام کیے۔جب میں صدر تھا تو دن رات کام کرتا تھا لیکن اس کی پبلسٹی نہیں کرتا تھا۔ممنون حسین نے مزید کہا کہ عمران خان اچھی حکومت نہیں چلا رہے۔لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں عمران خان کو غریب لوگوں کے بارے میں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔واضح رہے سابق صدر ممنون حسین نے ملک کے بارہویں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 میںممنون حسین کو صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔ممنون حسین اپنی خاموشی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے رہتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات