اندرون و بیرون ممالک آنے جانیوالی 15 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

ہفتہ 2 فروری 2019 12:59

اندرون و بیرون ممالک آنے جانیوالی 15 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) لاہور ایئرپورٹ پر ہفتہ کے روز بھی فنی خرابیوں اور طیاروں کی کمی کی وجہ سے اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 15 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی جانے والی ایمریٹس کی پروز ای کے 623 منسوخ،دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 622 منسوخ،کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401 منسوخ،پیرس جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 719 منسوخ،اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 منسوخ،کراچی جانے والی پرواز پی کے 798 منسوخ،اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 656 منسوخ،کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 405 منسوخ،ملتان جانے والی پرواز پی کے 682منسوخ،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312منسوخ،جدی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 471منسوخ،اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 655منسوخ،ملتان سے آنے والی پرواز پی کے 681منسوخ،کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306منسوخ اور کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 404منسوخ ہوئی جبکہ دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 تین گھنٹے تاخیر کا شکار،دبئی سے آنے والی پی۔

(جاری ہے)

اے 417 تین گھنٹے تاخیر کا شکار،اسلام۔ آباد سے آنے والی پرواز پی کے 653 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار اور لاہورکویت جانے والی پرواز جے 502 پنتالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔