حنیف عباسی کو پی آئی سی سے دوبارہ جیل منتقل کر دیاگیا

ہفتہ 2 فروری 2019 14:00

حنیف عباسی کو پی آئی سی سے دوبارہ جیل منتقل کر دیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوبارہ جیل منتقل کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے لیگی رہنما حنیف عباسی کو چند روز قبل دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی لایا گیا تھا جہاں اینجیو گرافی کے بعد بند شریان کھولنے کیلئے ایک سٹنٹ ڈالا گیا ۔ڈاکٹروںنے حنیف عباسی کو چار روز تک ہسپتال میں زیر نگرانی رکھا اور روبصحت ہونے پر انہیںگزشتہ روز پی آئی سی سے دوبارہ کیمپ جیل منتقل کر دیاگیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے حنیف عباسی کو پرہیز کرنے کے ساتھ ادویات بھی تجویز کی گئی ہیں ۔