
لبنان میں سیاسی بے یقینی کی صورت حال کا خاتمہ
انتخابات کے 8ماہ بعد حکومت تشکیل دیدی گئی‘سعد حریری30رکنی کابینہ کے ساتھ تیسری مرتبہ حکمران
میاں محمد ندیم
ہفتہ 2 فروری 2019
13:52

(جاری ہے)
اس سے قبل ورلڈ بینک نے خبردار کیا تھا کہ اگر لبنان میں حکومت کا قیام عمل میں نہیں آیا تو 11 ارب ڈالر کے مشروط قرض اور گرانٹس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے. اس سے قبل عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لبنان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان گزشتہ روز کو کیا گیا.
عوام سے خطاب میں وزیراعظم سعد حریری نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے جرتمندانہ فیصلے کرنے ہوں گے. حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد حریری نے کہا کہ ہمیں معاشی، مالی، سماجی اور انتظامی چلینجز کا سامنا ہے‘یہ ایک انتہائی مشکل سیاسی وقت تھا، خاص طور پر انتخابات کے بعد اور ہمیں ورق پلٹ کر کام کا آغاز کرنا ہوگا. واضح رہے کہ مئی 2018 میں لبنان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ اور ان کے اتحادیوں نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مغرب کے حمایت یافتہ وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی فیوچر موومنٹ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا لیکن ملک میں سیاسی بحران سامنے آیا تھا اور حکومت تشکیل نہیں دی گئی تھی. اس سے قبل لبنان میں 2009 میں انتخابات ہوئے تھے جس کے ذریعے 4 سال کی حکومت بنائی گئی تھی تاہم اس پارلیمنٹ نے پڑوسی ملک شام میں غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر اپنی مدت کو دوگنا کردیا تھا. لبنان میں کئی عرصے سے اختیارات کی تقسیم کا نظام چل رہا ہے جس کے تحت پارلیمنٹ کی نشستوں کو عیسائی اور مسلمانوں میں تقسیم کیا گیا ہے.مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.