ماہ جنوری میں 60گینگز کی148ملزمان گرفتار ،ایک کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائدرقم برامد کی گئی ‘ترجمان لاہور پولیس

ہفتہ 2 فروری 2019 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے ماہِ جنوری کی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈائون میں60گینگز کی148ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائدرقم برآمد کر کے مالکان کے حوالے کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 518ملزمان سی32رائفلز،06 کلاشنکوف،13بندوقیں،440ریوالورزاورہزاروں گولیاں برآمدکی گئیں ،625ملزمان سی02کلو گرام سے زائد ہیروئن،160کلوگرام سے زائد چرس،10کلو گرام سے زائد افیون اور7680 لیٹر سے زائد شراب برآمدکی گئیں،قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران393ملزمان سی02لاکھ56 ہزار سے زائد رقم برآمدکی گئی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر،میرج ایکٹ،کرایہ داری اور لاڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر1819ملزمان گرفتارکئے گئے۔قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران79ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔