Live Updates

ورلڈ کپ کے لیے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ

اعلان آج لاہور میں کیا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 فروری 2019 12:35

ورلڈ کپ کے لیے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی دینے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 فروری2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ2019ءکے لیے کپتانی دینے کی خوشخبری سنا دی ہے تاہم اس کا اعلان منگل کو لاہور میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی جگہ کسی اور کو کپتان بنایا جائے، مگر تاثر ایسا سامنے آنے لگا کہ بورڈ شعیب ملک کو ذمہ داری سونپنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد جنوبی افریقی کھلاڑی کے خلاف نسل پرستانہ ریمارکس کسنے کے باعث چار میچز کی پابندی کا شکار ہو کر وطن واپس آئے تو قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی، اسی لیے بورڈ نے اب واضح اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد قومی ٹیم کے چند کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں ،ان کی زیر قیادت قومی ٹیم نے اب تک 35میں سے21میچز جیتے ہیں اوران کی جیت کا تناسب 61.76فیصدر رہاہے ،وقار یونس کی قیادت میں قومی ٹیم نے62میں سے37مقابلے جیتے تھے،ان کی کامیابیوں کا اوسط61.66فیصدر رہا، وسیم اکرم کی قیادت میں گرین شرٹس نے109میں سے66مقابلوں میں کامیابی اپنے نام کی ،ان کی جیت کا تناسب61.46فیصدرہا،انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے87میں سے51میچز میں کامیابی حاصل کی،ان کی جیت کا تناسب60.71فیصد رہا،معین خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے34میں سے20میچز جیتے ،ان کی جیت کا تناسب58.82فیصدرہا،لیجنڈری آل راﺅنڈر عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے سب سے زیادہ139میچز کھیلے اور75میں کامیابی حاصل کی، ان کی فتوحات کا تناسب55.92فیصد رہا،مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے 87میں سے45مقابلے جیتے،ان کی جیت کا اوسط53.48 فیصدرہا، شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے38میں سے19مقابلے جیتے،ان کی کامیابیوں کا اوسط51.35فیصد رہا،جاوید میانداد کی قیادت میں پاکستان نے62میں سے 26مقابلے جیتے، ان کی کامیابی کا اوسط44.16فیصدرہا،اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان نے 31میں سے صرف12میچز جیتے، ان کی کامیابیوں کا اوسط40فیصدرہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات