سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے جانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کو چودہ فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم،عدالتی نوٹس عامر خان ،نسرین جلیل اور دیگر کے گھروں پر بھیجنے کی ہدایت

جمعرات 7 فروری 2019 19:24

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے جانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے جانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے ۔عدالت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ایم کیو ایم تنظیم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے موقف پیش کیا کہ تنظیم کی رکنیت سے اخراج الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے جبکہ ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔

انکی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں ۔عدالت نے درخواست پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کو چودہ فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ عامر خان ،نسرین جلیل اور دیگرایم کیو ایم رہنماؤں کے گھروں پر بھی عدالتی نوٹس بھیجے جائیں