میمو گیٹ کیس میں نیا بینچ تشکیل ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 فروری کو سماعت کریگا

ہفتہ 9 فروری 2019 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس میں نیا بینچ تشکیل دیدیا ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 فروری کو سماعت کریگا۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کئے گئے ۔عدالت نے سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ۔ 2011 میں سابق وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار سمیت 14 افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔