مختلف امراض کے وارڈز اور پمز میں کئی نیوپروجیکٹ کی شروعات کا فیصلہ

یورلواجی ،پلاسٹک سرجری،کینسر سرجیکل وارڈ ون کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پیر 11 فروری 2019 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) مختلف امراض کے وارڈز اور پمز میں کئی نیوپروجیکٹ کی شروعات کا فیصلہ کرلیا گیا ۔پیر کو یورلواجی ،پلاسٹک سرجری،کینسر سرجیکل وارڈ ون کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

کارڈک سنٹر کے مریضوں کو نیو فارمیسی،مریضوں کے لواحقین کے لیے سیٹنگ ایریا کی سہولت بھی میسر ہوں گیپمزمیں گندگی کے ڈھیر کو تلف کرنے کیلئے نیو جدید incinerators لگانے کاافتتاح کیا گیا ،نرسنگ سکشن کے دفاتر کا افتتاح بھی کیا جائے گا ۔

پمز میں کوڑا تلف کرنے کیلئے دو انسی نیریٹر لگائے گئے ہیں ۔ایک گھنٹے میں سو کلو گرام کچرہ تلف کیا جائیگا 5 کروڑ 66 لاکھ کی مالیت کے انسنریٹرز پنجاب حکومت کے تعاون سے انگلینڈ سے منگوائے گئے ہیں ۔باہر سے آنے والے ہسپتالوں کے کچرے کو تلف کرنے کی سہولت دی جائے گی ،اخراجات کی مد میں 50 کلو کچرہ تلف کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :