مسلم لیگ ن الریاض کے وفد کی اسفندیارولی سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 فروری 2019 15:14

مسلم لیگ ن الریاض کے وفد کی اسفندیارولی سے ملاقات
الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض) مسلم لیگ ن الریاض کے ایگزیکٹو ممبران کی عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی سے ملاقات جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ، ملاقات میں قومی وطن پارٹی اور جمیعت علما اسلام کا وفد اقبال ودود اور مولانا ہمایوں محسود کی سربراہی میں موجود تھا، اسفندیار ولی کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوںں کو جمہوریت کے تقدس اور بحالی کے لیے ایک ہو جانا چاہے اور اس امر میں بلخصوص صوبہ پنجاب میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی سربراہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دے رہی ہے وہ واقع ہی قابل ستائش ہیں اور اے این پپی سمیت تمام جمہوری قوتیں اس وقت میاں برادران کے ساتھ کھڑی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت بحال ہو کت رہےگی اور ملک ترقی کرے گا، مسلم لیگ ن الریاض کے وفد نے خالد اکرم رانا کی سربراہی میں اے این پی کی قیادت کو جمہوریت کی بحالی پر مسلسل کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اب تمام سیاسی جماعتیں ملکر اپنا کردار ادا کریں گی، وفد نے اے این پی کو سعودی عرب کی نئی تنظیم سازی اور ڈاکٹر مزمل کو صدر بننے پر مبارکباد پیش کی، آخر پر مسلم لیگ ن الریاض ، قومی وطن پارٹی اور جمیعت علما اسلام کے وفد نے اسفندیار ولی کو عمرہ کی مبارکباد دی اور الریاض آمد پر خوش آمدید کیا۔