Live Updates

پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے سٹور پر دنیا کی 7 بہترین ایپس میں شامل ہو گئی

دنیا بھر سے لوگ پاکستان سیٹیزن پورٹل سرچ کر رہے ہیں، پلے سٹور پر عوام کی طرف سے ایپلیکشن کو 22 ہزار 983 سٹارز ملے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 فروری 2019 16:54

پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے سٹور پر دنیا کی 7 بہترین ایپس میں شامل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2019ء) پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے سٹور پر دنیا کی 7 بہترین ایپس میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جیسے ہی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان سیٹیزن ایپ لانچ کی گئی تو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے براہ راست رابطے کے لیے قائم کیے جانے والا سٹیزن پورٹل عوام کی شکایات سے بھر گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے شکایات پورٹل پر ایک ماہ کے اندر اندر ایک لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ہزاروں شکایات کا ازالہ کر دیا گیا جبکہ زیادہ تر شکایات پر کام جاری ہے۔ شکایت گزاروں میں ملک کے ہر شعبے کے افراد شامل تھے۔ وزیر اعظم عمران خان عوام سے سیٹیزن پورٹل استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پورٹل گوگل پلے سٹور پر ساتیوں بہترین ایپ بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سیٹزن پورٹل پراڈیکٹوٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر سے لوگ پاکستان سیٹیزن پورٹل سرچ کر رہے ہیں۔عوام کی طرف سے ایپلیکشن کو 22 ہزار 983 سٹارز ملے ہیں۔اب تک 7370000 لوگوں نے رجسٹریشن کی۔یاد رہے وزیراعظم عران خان نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے آنے والی ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔

ہماری تاریخ میں شکایات کے تیز ترین ازالے کا ریکارڈ بن چکا ہے۔یہ سب ہم نے 60 دن میں کر دکھایا ہے۔انہوں نے اس موقع پر پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ شکایات کے تیز ترین ازالے کے لیے اس پورٹل کو استعمال کریں۔ اس سے قبل 16 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے اپیل کی تھہ کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزارشکایتیں پورٹل کو موصول ہوئیں۔59 ہزار شکایات حل کر دی گئیں ، باقی پر کام جاری ہے۔29 ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد فیڈ بیک بھی دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات