عورتوں اور بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے میں محکمہ صحت ضلع جہلم اول

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 فروری 2019 18:08

 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی زیرصدارت ، یونیسیف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نگرانی میں پنجاب کے سی ای اوز ہیلتھ کا بمع ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم اجلاس منعقد ہوا جس میں عورتوں اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام برائے سال 2018 کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اور اسکے نتیجہ میں تمام انڈیکیٹرز کے مطابق اسکورنگ کی گئی۔ اس درجہ بندی کے مطابق ضلع جہلم کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی۔ ڈی جی ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندوں نے انتہائی گرم جوشی سے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور انکی ٹیم کو زبردست سراہا۔

متعلقہ عنوان :