نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پر حملہ

مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک کارکن جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 فروری 2019 23:38

نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پر حملہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 فروری 2019ء) : نیو کراچی میں مسلح افراد کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک کارکن جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی یوسی 6میں4سے5 مسلح افرادداخل ہوئے۔

مسلح افرادنےآفس بیریئرپرگولیاں چلائیں،2افراد زخمی ہوئے۔جن میں سے ایک زخمی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔میئرکراچی وسیم اختر ، خواجہ اظہار اور عامر خان عباسی اسپتال پہنچ گئے اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ قادری اورخواجہ اظہار الحسن کے دفتر پر فائر کی گئی۔

واقعے میں ایک کارکن شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔اگر قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو پھر آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔حکومت ایم کیوایم کےکارکنان کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔حکومت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور سندھ حکومت واقعے کی فوری تحقیقات کرے۔علی رضا عابدی کے قاتل اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔