Live Updates

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت

عدالت نے شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 فروری 2019 11:08

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2019ء) : انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس کے تحت عدالت نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنڑ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین،اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، سماعت کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہیں ہو سکی۔ جس کے بعد عدالت نے آج حاضری سے استثںیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات