Live Updates

وزیر اعظم بنی گالہ میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں،فواد چوہدری

وزیر خزانہ کو ایل پی جی کے مہنگے ہونے کی شکایت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 فروری 2019 20:40

وزیر اعظم بنی گالہ میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء) : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بتانا ہے کہ بنی گالہ میں گیس نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں اور اسکا خرچ بھی خود اٹھاتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ سے شکایت کی ہے کہ ایل پی جی قیمتیں بہزت زیادہ ہیں ،انکو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس مستقل طور پر چھوڑ دیا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان بنی گالا میں ہی مستقل طور پر رہائش اختیار کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد اسٹاف کالونی میں رہائش پذیر تھے جس میں دو کمرے تھے۔عمران خان ہفتے میں پانچ دن وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں جب کہ دو بنی گالا میں رہائش اختیار رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اسٹاف کالونی کی رہائش گاہ ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد وہ مستقل طور ہر بنی گالا میں رہائش اختیار رکھیں گے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیں گے جس کے بعد شام کو واپس بنی گالا چلے جائیں گے۔یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی اپنی جانب سے ہی کیا گیا ہے جس کے تحت وہ وزیراعظم آفس میں صرف وزارت عظمیٰ کے امور سر انجام دیں گے۔

بنی گالہ کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں گیس موجود نہیں ہے اور وزیر اعظم عمران خان وہاں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں اور اسکے خرچ کا بوجھ بھی قومی خزانے پر نہیں ڈالا بلکہ وہ بھی اپنی جیب سے بھرواتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایل پی جی سلنڈر کی صورتحال یہ ہے کہ اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کو کہہ دیا کہ ایل پی جی بہت مہنگی ہو چکی ہے اسکی قیمتیں نیچے لانے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ فرق ہے ہماری اور سابقہ حکومتوں میں کہ ہمارے وزیر اعظم بھی اپنا ایل پی جی کا سلنڈر خود بھرواتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات