ہالی وڈ اداکار بھی پاکستانی پولیور ورکر کے متعرف

ہالی وڈ اداکار ایشٹن کچر نے سوات کے پولیو وکرر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے اسے ہیرو قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 فروری 2019 12:00

ہالی وڈ اداکار بھی پاکستانی پولیور ورکر کے متعرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2019ء) پاکستان کے مخلتف علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے تاہم سوات اور چترال جیسے علاقوں میں بھی پولیو ورکرز شدید برف باری میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور فرائض نبھانے کے عزم سے سخت موسم کو بھی شکست دے رہے ہیں۔کچھ روز قبل ضلع سوات میں ذمہ دار پولیو ورکرکی شدید برفباری کے بعد رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔

صارفین نے پولیو ورکر کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے لوگوں کی محنت کی وجہ سے پاکستان سے جلد ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ادارے کے ملازمین اسی لگن اور جذبے سے کام کریں تو پاکستان سے تمام برائیوں کا خاتمہ ہو گا۔پاکستان کا ہر ادارہ ترقی کرے گا اور اسی طرح سے پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیو ورکر انعام اللہ سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ بشیگرام میں منفی 13 درجے کی سرد اور 4 فٹ سے زائد برف باری میں خود کے لیے راستہ بنا کراپنی منزل کی جانب رواں تھا۔

اس ویڈیو کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف سمیت کئی اہم شخصیات نے پسند کیا اور پولیو ورکر کو ہیرو قرار دے دیا۔اور اب معروف بالی وڈ اداکار بھی پولیو ورکر کے متعرف نکلے ہیں۔ہالی وڈ اداکار ایشٹن کچر نے سوات کے پولیو وکرر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔ انہوں نے پولیو ورکر کے کام کو سراہتے ہوئے ہیرو قرار دے دیا۔ جب کہ برفباری میں فرائض کی انجام دہی میں مشغول پولیو ورکرز کی ویڈیو دیکھ کر وزیر اعظم بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

پولیو ورکرز کی ٹیم کو ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاوس بلوا تھا اور ان سے ملاقات بھی کی تھی۔