جی سی یواوربلتستان یونیورسٹی کے درمیان تحقیقی وتدریسی معاہدہ

جمعرات 14 فروری 2019 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراور بلتستان یونیورسٹی کے مابین تحقیقی وتدریسی تعاون کا معاہدہ۔

(جاری ہے)

جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے معاہدے پر دستخط کیئے،جبکہ اس موقع پرسابق چیئر مین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر محمد نظام الدین ،رجسٹرار صبور احمد خان ،اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈائریکٹر فوزیہ شاہین اورچیئرمین شعبہ ذوالوجی ڈاکٹر حافظ محمد طاہر بھی موجودتھے ۔

تحقیقی معاہدے کے تحت دونو ں جا معا ت ایک دوسرے کے طلبا ء کو تحقیق میں معا ونت فراہم کرئیں گی۔اس مو قع پر دو نو ں جا معا ت کے عہدیداران نے مشترکہ کا نفرنس کے انعقاد اور کلچر ایکسچینج پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :