Live Updates

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر پشاورپہنچیں گے

وزیراعظم سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں گورنر،وزیراعلی اورکورکمانڈرپشاورشرکت کریں گے

جمعرات 14 فروری 2019 21:42

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر پشاورپہنچیں گے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کل ایک روزہ دورے پر پشاورپہنچیں گے ۔وزیراعظم عمران خان نماز جمعہ گورنرہائوس پشاورمیں اداکریں گے،،عمران خان گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلی خیبرپختونخوا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریںگے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاورآئیں گے ۔

۔

(جاری ہے)

عمران خان گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلی خیبرپختونخوا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریںگے ۔وزیراعظم سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں گورنر،وزیراعلی اورکورکمانڈرپشاورشرکت کریں گے۔ عمران خان صوبائی کابینہ اراکین سے بھی ملاقات کریں گے،شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعظم عمران خان ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے صحت انصاف کارڈکی تقسیم کی تقریب میں شرکت کریںگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات