Live Updates

نعیم الحق کا اپوزیشن سے قانون سازی کیلئے تعاون کا مطالبہ

اپوزیشن کو چاہیے کہ ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی میں تعاون کرے، امید ہے شہبازشریف اپنا رویہ مثبت رکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 فروری 2019 15:27

نعیم الحق کا اپوزیشن سے قانون سازی کیلئے تعاون کا مطالبہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اپوزیشن جماعتوں نے قانون سازی کیلئے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی میں تعاون کرے، امید ہے شہبازشریف اپنا رویہ مثبت رکھیں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔

اسمبلی کے ماحول کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن مثبت رویہ اختیار کرے گی۔ جبکہ شہبازشریف سے بھی مثبت رویہ رکھنے کی امید ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر محمد شہبازشریف کی آشیانہ کیس اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ اگر نیب کا مئوقف مان لیا جائے تو کوئی ایم این اے یا پھر ایم پی اے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں کروائے گا۔ جبکہ رمضان شوگرمل کیس میں شہبازشریف کبھی بھی سی ای او نہیں رہے۔ اسی طرح عدالت نے ملزم فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال اسکیم کیس میں ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ملزم فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے شہبازشریف کی رہائی پر عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پی پی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ اب آزاد سوچ کے ساتھ آزادانہ فیصلے کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منظور ہونے خبر ملتے ہی کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں اورحکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔عدالتی فیصلے پر رہنماؤں اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد بھی دی۔ پارٹی صدر کی ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ کارکنوں نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات