مقبوضہ کشمیر دھماکہ ، بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا ،

موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا اسٹیٹس ختم کرنے کا اعلان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے پڑوسی ملک نے بڑی غلطی کی ہے جس کی انہیں کڑی سزا بھگتنی ہوگی، مودی گیدڑ بھبھکی

جمعہ 15 فروری 2019 16:50

مقبوضہ کشمیر دھماکہ ، بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا ،
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش دھماکے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا اسٹیٹس ختم کرنے کا اعلان کردیا جس سے بھارت کے اپنے مذموم عزائم کا پردہ چاک ہوگیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی کی سربراہی میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ سمیت اہم اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہمیشہ کی طرح اپنی انتظامی اور سیکیورٹی کوتاہیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور بغیر کسی ثبوت کے خود کش حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

مودی نے الزام لگایا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے پڑوسی ملک نے بڑی غلطی کی ہے جس کی انہیں کڑی سزا بھگتنی ہوگی۔کابینہ اجلاس میں پاکستان کا ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ (پسندیدہ ریاست) کا اسٹیٹس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ اسٹیٹس عالمی اداری برائے تجارت کے اصول و ضوابط کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کو دیتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو یہ اسٹیٹس 1996 میں دیا تھا۔کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ارون جیٹ لے نے میڈیا سے گفتگو میں مضحکہ دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو عالمی دنیا سے تنہا کرنے کے لیے بھارت ہر ممکن ڈپلومیٹک اقدامات اٹھائیگا۔