چنیوٹ ، اسلام ایک آفاقی دین ہے ،مولاناقاری شبیر احمد عثمانی

انسانیت کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلانا،منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرناضروری ہے ، ہمارے نظریہ اور پروگرام میں اتنی جامعیت اور وسعت موجود ہے، مرکزی نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

جمعہ 15 فروری 2019 21:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولاناقاری شبیر احمد عثمانی نے کہاہے کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے ،انسانیت کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلانا،منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرناضروری ہے ۔، ہمارے نظریہ اور پروگرام میں اتنی جامعیت اور وسعت موجود ہے کہ پوری ملت اسلامیہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر عالمی استعماری قوتوں کیخلاف جدوجہد کرسکے،ہمارے موجودہ قائدین نے اپنے اکابر کی درست پالیسیوں کو عوام تک بہتر طریقے سے منتقل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے تاکہ منفی پراپیگنڈہ کے اثر کو ختم کیا جائے۔

ہم منکرین ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھے گے۔ مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہمیں بیرونی و یہودی طاقتوں کا اکٹھے ہو کر باہم اتفاق سے مقابلہ کر نا ہو گا اور مل کر تما م چیلنجز کا بھی سختی سے مقابلہ کر نا ہو گا ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ،پاکستان میں امریکی مداخلت کسی صورت قبول نہیں ملک عزیز پاکستان کا تحفظ ہم سب پر لازم ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکی ڈکٹیشن او ر عالمی استعمار کی تابعداری نے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کیلئے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میںتمام جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرور ت ہے بلکہ تمام سیا سی و مذہبی جماعتوں اور ہر محب وطن کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے دشمن کی ہر چال کا ناکام بنانے کیلئے اپنا ایک محب وطن پاکستانی ہو نے کے ناطے کردار ادا کر نا ہو گا اور پاکستان کی سا لمیت کے خلاف ہر اٹھنے والی نظر اور اور ہر اقدام کا بہادری و جرأت مندی سے مقابلہ کر نا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :