گورنر سندھ کا کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ہلاکت کے واقعات کا سخت نوٹس

جمعہ 15 فروری 2019 22:08

گورنر سندھ کا کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ہلاکت کے واقعات کا سخت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ہلاکت کے واقعات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو دونوں واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہاکہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایسی مذموم کارروائیاں شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے ہلاک کارکنوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔ واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن شفقت کو کراچی کے علاقہ اورنگی ٹائون جبکہ عبد الرحمان کو سائٹ ایریا میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔