پلوامہ حملہ میں پاکستان پر بے جا الزام تراشی پر امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلے حوالے کیا گیا

جیش محمد کالعدم جماعت ،پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ،امریکہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ، مراسلہ

جمعہ 15 فروری 2019 22:58

پلوامہ حملہ میں پاکستان پر بے جا الزام تراشی پر امریکی ناظم الامور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) امریکہ کی جانب سے پلوامہ حملہ میں پاکستان پر بے جا الزام تراشی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پلوامہ حملہ میں پاکستان پر بے جا الزام تراشی پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جیش محمد کالعدم جماعت ہے ،اس کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، امریکہ نے اپنے مذمتی بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حملہ کرنیوالی کالعدم جماعت کو پاکستانی دہشت گرد جماعت ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار کیا جسے امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہے۔