سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا
دو روز تک جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
ہفتہ 16 فروری 2019 14:18
(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کی فضا میں تربیتی پروازیں معطل رہیں گی اور ڈرون یا اس جیسے ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی اور مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا ائیرسپیس مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر تعینات کیے جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ ایکسپریس ہائے وے کو وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے بند کی جائیگی تاہم پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے،ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود وقت کیلئے بند کی جائے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹرچینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی۔محمدبن سلمان کے دو روزہ دورے میں شاہراہ دستور ریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ سیکورٹی انتظامات کے دوران شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تاہم ان اوقات میں اسکول اور دفاتر جانے والے افراد وقت سے پہلے گھر سے نکلیں۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد (آج)اتوار کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.