مودی کو پاکستان پر الزام تراشی سے پہلے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم پراظہار شرمندگی کرنا چاہیے ‘شہباز شریف
بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کامظہر ہے،سرجیکل سٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے
ہفتہ 16 فروری 2019 14:27
(جاری ہے)
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں انتشار پھیلانے کی خواہش اور عزائم کا زندہ اور چلتا پھرتا ثبوت ہے،یہ وہ حقیقت ہے جس سے بھارت نظریں چرا نہیں سکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کی پاکستان نے مذمت کی ہے ،کسی تحقیق کے بغیر ہی پاکستان کو اس واقعہ سے جوڑ دینا پہلی بار نہیں ہوا،اس سے پہلے بھی بھارت نے خود ایسے مشکوک واقعات رچائے جس پر پوری دنیا نے سوال اٹھائے،تاریخ گواہ ہے کہ بھارت الیکشن اور دیگر مواقع پر ایسے واقعات کو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتاآیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے عوام پر ظلم بند کرے، وہاں آبادی کا تناسب بدلنے کے مذموم ہتھکنڈوں سے باز آئے،پاکستان اور بھارت میں امن کی راہ کشمیر سے ہوکر ہی گزرتی ہے،پائیدار امن وسلامتی اور ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مظلوم کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا وعدہ پورا کیاجائے۔شہباز شریف نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے ،پہلے سرجیکل سٹرائیک کی جھوٹی داستانوں کو اتنا مذاق بنا کہ بھارتی حکمرانوں نے اس پر بات کرنا ہی چھوڑ دی تھی،ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کے ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے چکے ہیں اور آئندہ انشااللہ اس سے بھی زیادہ موثر انداز میں جواب دیں گے،پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے ساتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.