رستم پولیس کی کارروائی ، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب4اشتہاری مجرمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:32

رستم پولیس کی کارروائی ، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب4اشتہاری مجرمان ..
رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) رستم پولیس کی کارروائی ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب4اشتہاری مجرمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کے خصوصی ہدایات پرمجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی رورل سرکل محمد اعجاز کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ رستم ذاکر خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو قتل و اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری تجمل شاہ ولد زرشاد ، نواب ولد طالغ زر، ریشاد ولد روشم اور لعل زادہ ولد منجور ساکنان بھیڑوچ رستم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار مجرمان اشتہاریوں سے 02کلاشنکوف، 03عدد میگزین اور 55عدد کارتوس بھی برآمد کیا گیا جن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :