پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا موسم گرما کی طویل چھٹیوں پر تحفظات کا اظہار ،دو ماہ کرنے کی تجویز

5ہزار سے کم فیس والے سکولوں پر کمرشلائز یشن کی پابندی ختم کی جائے ،ٹیکسوں میں بھی ریلیف دیا جائے‘ کاشف ادیب جاودانی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:14

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا موسم گرما کی طویل چھٹیوں پر تحفظات کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے موسم گرما کی طویل چھٹیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دو ماہ کرنے کی تجویز دی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن کے نام پر بند کیا جارہا ہے۔

سکولوں پرکئی طرح کے ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ ہے کہ 5ہزار سے کم فیس والے سکولوں پر کمرشلائز یشن کی پابندی ختم کی جائے اور ٹیکسوں میں بھی ریلیف دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ میٹرک کے اکیڈمک سال میں پہلے سے ہی بہت زیادہ چھٹیاں موجود ہیں لہٰذاموسم گرما کی طویل چھٹیوں کو ختم کرکے صرف دو ماہ کی چھٹیاں دی جائیں اورسندھ حکومت ایسا ہی کر رہی ہے ۔ایک ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 10سالوں سے میٹرک کا نتیجہ مایوس کن 45فیصد ہے جس کی بڑی وجہ بہت زیادہ چھٹیوں کا ہونا ہے ۔