Live Updates

سی پیک میں شمولیت، سعودی شمولیت پر چین نے موقف واضح کر دیا

سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے۔سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کیلیے کھلا پروگرام ہے۔چینی ڈپٹی مشن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 14:00

سی پیک میں شمولیت، سعودی شمولیت پر چین نے موقف واضح کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 فروری 2019ء) :سعودی عرب کی جانب سے سی پیک منصوبے میں شمولیت پر چین نے موقف واضح کر دیا۔چینی ڈپٹی مشن لیجن زاہو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے۔سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کیلیے کھلا پروگرام ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس کے باعث پاکستان معاشی حب بننے جارہا ہے۔

سی پیک کی افادیت کے باعث خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک کا حصہ بننے میں دلچسپی لے رہے ہیں جن میں سعودی عرب اور ایران سرفہرست ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے پہلے دورہ سعودی عرب کے دوران سی پیک میں سعودی شمولیت پر بھی بات ہوئی۔تاحال سعودی عرب سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں ہے۔سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل سعودی ڈپٹی مشن لی جن زاہو نے سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے چینی موقف کی وضاحت کر دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مشن لی جن زاہو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے۔سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کیلیے کھلا پروگرام ہے۔تیسرے فریق کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانےپر پاک چین بات ہو سکتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پرچین کو کوئی تحفظات نہیں۔تیسرے فریق کی شمولیت کو ممکن بنانے پرپاک چین مذاکرات جاری ہیں۔سی پیک کے نئے مرحلے میں اب خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد سلمان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔                                                                                    
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات