پیپلزپارٹی اسٹیٹ لائف انشورنس کے ورکرز کے مطالبات کے حق میں کھڑی ہے‘حسن مرتضی

حکومت جان بوجھ کر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو خسارے میں ڈالنا چاہتی ہے تاکہ خسارے کا بہانہ بنا کر اس کی نجکاری کی جائے

پیر 18 فروری 2019 18:05

پیپلزپارٹی اسٹیٹ لائف انشورنس کے ورکرز کے مطالبات کے حق میں کھڑی ہے‘حسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اسٹیٹ لائف انشورنس کے ورکرز کے مطالبات کے حق میں کھڑی ہے،اسٹیٹ لائف کے ورکرز کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے۔ حسن مرتضی نے اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکز یونین لاہور زون کی اعلی سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے کارکنوں کا مقدمہ اسمبلیوں اور سڑکوں پر لڑیں گے۔

ملاقات پنجاب اسمبلی میں انکے چیمبر میں ہوئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر عامر بھی موجود تھے۔وفد نے حکومت کی جانب سے بنیادی سٹرکچر کو تبدیل کرنے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سید حسن مرتضی نے کہا کہ معاملہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھانے کی یقین دھانی کرادی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے لوگوں بے روزگار کرنا شروع کردیا ہے۔

حکومت جان بوجھ کر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو خسارے میں ڈالنا چاہتی ہے۔تاکہ خسارے کا بہانہ بنا کر اس کی نجکاری کرکے اپنی ایک ٹی ایم مشینوں میں بانٹ سکے۔پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کو لوگوں کا روزگار چھیننے ہر کوشش کی مزاحمت کرے گی۔وفد میں فیلڈ ورکز یونین لاہور زون کے صدر محمد سعید خاں،محمد اشرف ناگرہ،طیب علی ہاشمی،کانیتا شاہدہ سمیت دیگر بھی شریک تھے