ّسرگودھا ‘مقتولہ کی قبر کشائی‘ پوسٹمارٹم کے بعد اعضاء تجزیہ کیلئے فرانزک لیبارٹری بجھوا کر جوائنٹ تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی

جمعرات 21 فروری 2019 13:40

ّسرگودھا ‘مقتولہ کی قبر کشائی‘ پوسٹمارٹم کے بعد اعضاء تجزیہ کیلئے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سرگودھا کے چک 107 جنوبی میں پسند کی شادی کی خواہش پر ورثاء کے ہاتھوں گلا دبا کر قتل کر کے دفن 22 سالہ مقتولہ کی قبر کشائی کر کے پوسٹمارٹم کے بعد اعضاء تجزیہ کے لئے فرانزک لیبارٹری بجھوا کر جوائنٹ تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ اس واقعہ پر پولیس نے باپ ،بھائیوں اور چچا کے خلاف مقدمہ قتل اور نعش چھپانے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک بھائی کو گرفتار کر رکھاہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 107 جنوبی کی 22سالہ ثوبیہ بی بی نے چنیوٹ کے نوجوان کزن سے پسند کی شادی کی خواہش سے گھر والوں کو آگاہ کیا تواہل خانہ نیانکار کردیا جس پر لڑکی نے والدین کو من مرضی سے کزن کے ساتھ شادی کرنے کی دھمکی دے دی جس پر لڑکی کے والد منظور،چچاغفوراور 2 بھائیوں محمد قاسم،عامر سہیل نیرات کو ثوبیہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیااور قتل کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے مقتولہ کی نعش کو گھر کے قریب ہی دفن کر دیا جس کی اطلاع مقتولہ کی بہن فری بی بی نے پولیس کو 15 پر کرجس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اور معلومات حاصل کرتے ہوئے پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں باپ چچا اور بھائیوں کیخلاف زیر دفعات 302/311/210/34 ت پ مقدمہ درج کر مقتولہ کے ایک بھائی عامر سہیل کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے مقتولہ کے پوسٹمارٹم کے لئے عدالت کے حکم پر قبر کشائی کی اور ڈاکٹرز نے اعضاء تجزیہ کے لئے فرانزک لیبارٹری لاہور بجھوا دیئے جبکہ تحقیقات کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو رپورٹ آنے پر تفتیش مکمل کرئے گی۔