سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جسٹس رانا بھگوان داس کو آنجہانی ہوئے چار برس بیت گئے

جمعرات 21 فروری 2019 13:46

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جسٹس رانا بھگوان داس کو آنجہانی ہوئے ..
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جسٹس رانا بھگوان داس کو آنجہانی ہوئے چار برس بیت گئے وہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے۔ رانا بھگوان داس سندھ کے علاقہ شہداد کوٹ میں ایک ہندو گھرانے میں پیداہوئے انہوں نے قانون کے ساتھ اسلامیات میں بھی ماسٹر کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1965ء میں وکالت شروع کی بعدازاں عدلیہ کا حصہ بنے سیشن جج اور سندھ ہائی کورٹ اور سال2000ء میں سپریم کورٹ کے جج بنے۔مارچ2007ء میںجسٹس افتخار چوہدری کی معزولی کے بعد رانا بھگوان داس کو سپریم کورٹ کاقائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیاتھا لیکن انہوں نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا ۔رانا بھگوان داس عدلیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد تین برس تک فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ۔ اچھی شہرت کا حامل ہونے پرسال2014ء میں انہیں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آفر کی گئی لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔رانا بھگوان داس23فروری 2015ء کو آنجہانی ہوگئے ۔