Live Updates

سعودی ولی عہد کی ایوان صدر جاتے ہوئے خاتون کے سلام کا جواب دینے کی تصویر وائرل

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بگھی میں سوار ہو کر ایوان صدر جاتے ہوئے پاکستانی خاتون کے خیر مقدمی اشارے کا برجستہ جواب دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 13:14

سعودی ولی عہد کی ایوان صدر جاتے ہوئے خاتون کے سلام کا جواب دینے کی تصویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ ہفتے پاکستان تسریف لائے۔معزز مہمان محمد بن سلمان کا ملکی سرزمین پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔سودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں اعشائیہ دیا گیا جس کے بعد انہوں نے اگلے روز وزیراعظم ہاؤس میں ناشتہ کیا۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایوان صدر روانہ ہوئے۔

عمران خان اور محمد بن سلمان روایتی بگھی پر سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے اس موقع پر انہیں شاندار پروٹوکول میں لے جایا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد بگھی پر بیٹھے خاصے خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور خوش گپیوں میں بھی مصروف دکھائی دئیے۔سعودی ولی عہد کو دئیے گئے شاہانہ پروٹوکول کے مناظر قابل دید تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعودی ولی عہد کی ایک ایسین تصویر سامنے آئی ہے جس نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بگھی سے ایوان صدر جاتے ہوئے ایک پاکستانی خاتون کے خیر مقدمی اشارے کا برجستہ جواب دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔اس موقع پر فوٹو گرافر نے اس لمحے کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تصویر میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان موجود ہیں۔اضح رہے سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدوں اور ایم اویوزپر دستخط ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔ ان شعبوں میں توانائی، بجلی ،صحت،کھیل ، سیاحت ،زراعت سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگائے گا۔ گوادر تیل سپلائی کرنے کا مرکز بنے گا۔آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کو 7ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ سعودی عربکے ساتھ 20 ارب ڈالر کے ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں‘آئیں بائیں شائیں نہیں ہوگی عملی اقدامات ہوں گے۔ پاک سعودی عرب وزرائے خارجہ کا عزم ہے کہ حالیہ ایم او یوز محض آغاز ہے ، تعلقات کو تمام شعبوں میں آگے لے جائینگے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات