انسداد دہشت گردی عدالت نے عنبرین کو زندہ جلانے کے واقعہ کے 15 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا
جمعہ 22 فروری 2019 18:05
(جاری ہے)
28 اپریل کی رات کو جرگے کے 5 سے 6 اراکین عنبرین کے گھر گھس آئے اور اس کی والدہ کو ڈرا دھمکا کر عنبرین کو اپنے ساتھ لے گئے، اسے ایک خالی مکان میں لے جاکر نشہ آور ادویات دے کر بے ہوش کیا گیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا اور بعدازاں سڑک کنارے کھڑی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ڈال کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔
29 اپریل کو ڈونگا گلی کے علاقے میں ایک جلی ہوئی گاڑی سے ملی، جس کے قریب کھڑی دوسری گاڑی بھی جلی ہوئی تھی۔ڈی پی او خرم رشید کے مطابق عنبرین ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی والدہ جرگے کے فیصلے کے خلاف مزاحمت نہ کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ نام نہاد جرگہ علاقہ عمائدین پر نہیں بلکہ علاقے کے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل تھا۔پولیس کی جانب سے خالی مکان کے قریب سے نشہ آور ادویات اور گاڑی کو آگ لگانے کیلئے استعمال ہونے والا پیٹرول کا کنستر بر آمد کیا گیا تاہم عدالت نے ملزمان کے خلاف شواہد ناکافی قرار دئیے کیونکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو موبائل فون کے ریکارڈز دیکھتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اس کے علاوہ گاڑی کے مالک اور ڈرائیور محمد نصیر نے دفعہ 302/436 اور 427 کے تحت ڈونگا گلی پولیس میں 29 اپریل کو اپنی گاڑی جلائے جانے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔پولیس کی جانب سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں ڈرائیور، جرگہ کے سربراہ سمیت عنبرین کی والدہ بھی شامل تھیں۔عنبرین کی مدد سے مبینہ طور پر فرار ہونے والی لڑکی صائمہ کا کہنا تھا کہ مقتول کو ان کی شادی کے حوالے سے کچھ بھی علم نہیں تھا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.