موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی،نظریاتی سیاست میں منزل کا تعین ضروری ہے مگر حصول لازمی نہیں، سابق کنوینرایم کیوایم پاکستان

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینئرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی۔خصوصی انٹرویو میںڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب موقع ہے کہ بے لوث خدمت کرنے والی عام آدمی ایم کیوایم بنائیں، ایم کیوایم کا سربراہ ضرور بنا اور عام آدمی کیلئے کوشش کی، عام آدمی کی پارٹی بنانے کی کوشش پرخاص لوگوں نے میرے ساتھ کیا کیا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی،نظریاتی سیاست میں منزل کا تعین ضروری ہے مگر حصول لازمی نہیں۔انہوں نے کہاکہ22اگست کے بعد30سال کی جدوجہد کا ایک موقع ملا کہیں پھر ضائع نہ ہو جائے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ عام آدمی کیلئے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی، ساتھیوں کو خاص اور خود کو ایم کیوایم کا عام نمائندہ کہتا ہوں، ساتھیوں سے کہاہے کہ اگر ایم کیوایم 22اگست سے پہلے کی طرح چلانی ہیں تو آپ چلائیں، میں عام آدمی کے لئے پارٹی سربراہ ہوں گھر بیٹھ جاتا ہوں، خاص لوگوں سے کہا کہ عددی اکثریت آپ کی ہے پارٹی آپ چلائیں۔