موجودہ جی ڈی پی گروتھ جاری رہی تو پاکستان ایک سال میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرلے گا‘میاں کاشف اشفاق
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کے استحکام، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے، برآمدی حجم میں اضافہ اور مقامی صنعتوں کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے‘چیف ایگزیکٹو پی ایف سی
ہفتہ 23 فروری 2019 14:23
(جاری ہے)
ہمارے متعدد کاروباری اداروں نے اپنے مخصوص شعبہ ہائے تجارت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈے اور اندرونی مسائل نے معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیاہے اور اب محض اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں جو امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی رپورٹ ہوسکتے ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے قومی معیشت کی بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات پر وزیر خزانہ اسد عمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ حکومت جلد معاشرے کے غریب طبقات کے لئے مراعات کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرازق داؤد نے فرنیچر انڈسٹریکی بہتری کیلئے پی ایف سی کی طرف سے پیش کردہ تمام اہم تجاویز منظور کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ فرنیچر سیکٹر کو آئندہ وفاقی بجٹ میں خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر برآمد کے حجم میں اضافہ کے لئے بہت مواقع موجود ہیں کیونکہ امریکہ اور یورپی مارکیٹوں میں گھریلو صارفین کے علاوہ فرنیچر اور لکڑی کی مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ مینوفیکچررز کی سطح پر صرف امریکہ میں فرنیچر کی طلب 2021 میں 59 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ ایک نادر موقع ہے اور عالمی منڈی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے اس شعبے میں تربیت یافتہ اور ماہر کارکنوں کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ پی ایف سی اور سعودی سرمایہ کار خاص طور پر فرنیچر سیکٹر اس موقع کا بہترین استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچرز شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس شعبے کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے اس کے ساتھ قریبی روابط رکھے تو برآمدی حجم میں قابل قدر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ فرنیچر سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے دیہی اور شہری علاقوں میں خصوصی پروگرام بھی شروع کیا جا سکتا ہے تاکہ کارکنوں کی مہارتوں کو فروغ دے کر مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں جدید فرنیچر کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.