Live Updates

الزام تراشیوں اور نکتہ چینیوں سے حکومت نہیں چلتی،عمران خان تعصب کے خول سے باہر نکلیں،نیر بخاری

سرکاری اختیارات کا ناجایز اور غیر قانونی استعمال کسی صورت قبول نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا بیان

ہفتہ 23 فروری 2019 19:33

الزام تراشیوں اور نکتہ چینیوں سے حکومت نہیں چلتی،عمران خان تعصب کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ الزام تراشیوں اور نکتہ چینیوں سے حکومت نہیں چلتی،عمران خان تعصب کے خول سے باہر نکلیں،سرکاری اختیارات کا ناجایز اور غیر قانونی استعمال کسی صورت قبول نہیں۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ بد قسمتی سیناتجربہ کار لوگ ملک کو تجربہ گاہ کے طور پر چلا رہے ہیں ۔

نیر بخاری نے کہاکہ وزیراعظم ہر سرکاری تقریب کو مخالفین کے خلاف جلسہ سمجھتے ہیں۔ نیر بخاری نے کہاکہ عمران خان حکومت تعصب کے خول سے باہر نہیں نکل رہی۔نیر بخاری نے کہا کہ سرکاری اختیارات کا ناجایز اور غیر قانونی استعمال کسی صورت قبول نہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ حکمرانی کی آڑ میں مالی و تجارتی فوائد سے مالا مال ہونے والوں سے قوم با خبر ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا کہ پی پی پی کی آئینی حقوق کیلئے تعین کردہ سمت کا احترام یقینی بنایا جائے۔نیر بخاری نے کہ اکہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور اختیارات کا محور پارلیمنٹ ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ ناقابل برداشت مہنگائی کے زریعے غریب سے جینے کا حق چھین جا رہا ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ عمران خان تعصب کے خول سے باہر نکلیں۔نیر بخاری نے کہاکہ غیر ذمہ دارانہ روش ترک نہ کرنا انتہائی نقصان دہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات