رحیم یار خان میں مسلح وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار‘ اسلحہ برآمد

منگل 26 فروری 2019 15:08

رحیم یار خان میں مسلح وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار‘ اسلحہ برآمد
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) اسلحہ سے لیس ہو کر وارداتیں کرنے خالق عرف خالقی گینگ کے پانچ اراکین گرفتار لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد مسلح گروہ سرکل لیاقت پور کے تھانہ لیاقت پور، ترنڈہ محمد پناہ اور پکا لاڑاں کے علاقوں میں وارداتیں کر رہا تھاان خیال کا اظہار ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے این این آئی سیخصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کھا کہ ملزمان نے پانچ جنوری کو الہ آباد تھانہ پکا لاڑاں کی حدود میں واردات کے دوران مزاحمت پر غلام عباس نامی شخص کو فائر مار کر موت کی گھاٹ اتار دیا تھا پولیس نے ملزمان سے چار لاکھ پینسٹھ ہزار روپے کے مال مویشی برآمد کر لیے ہیں ڈی پی او کا کھنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پسٹل، ایک رپیٹر ،ایک پستول اور متعدد روند و کارتوس برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان میں عبدالخالق، رشید احمد، سجاد فاروق، حفیظ احمد اور عبدالمالک شامل ہیں ملزم عبدالمالک وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا تھا گرفتار گینگ کے ملزمان عبدالخالق اور رشید احمد پہلے بھی قتل اور ڈکیتی میں سزا یافتہ ہیں گینگ کی گرفتاری میں ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد اشرف ، سی آئی اے سٹاف، ڈی ایس پی دستگیر لنگاہ، ایس ایچ اوز ملک اسلم صابر ، محمد اسلم لاشاری ، سعید احمد اور ان کی ٹیم نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے تعریفی خطوط، سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیے جائیں گیپولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انسداد جرائم کے لیے پوری طرح متحرک ہے -