پی ایس ایل4، اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیڈوک والٹن کو سکواڈ میں شامل کرلیا

گزشتہ سال بھی انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 فروری 2019 18:49

پی ایس ایل4، اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیڈوک والٹن کو سکواڈ میں شامل کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈین بیٹسمین چیڈوک والٹن کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے زخمی برطانوی بلے باز این بیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین چیڈوک والٹن کو سکواڈ میں شامل کیا ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھٹے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز چیڈ وک والٹن کو منتخب کر لیا ہے، گزشتہ سال بھی انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی، والٹن فوری طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ کو جوائن کرنے کے بعد باقی تمام پی ایس ایل میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ افغان سپنر ظاہر خان کے قومی ٹیم کے لیے منتخب ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ان کی خدمات سے محروم ہوگئی تھی، بعد ازاں انگلش بیٹسمین این بیل کو شامل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔33سالہ چیڈوک والٹن اب تک111ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 22.35کی اوسط سے2213رنز سکور کر چکے ہیں جن میں 9نصف سنچریاں شامل ہیں،ان کا ٹونٹی ٹونٹی سٹرائیک ریٹ119.94رہا ہے ۔