بھارت سمجھ لے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، پاکستان مسلم لیگ (ن)

پاک فوج پر فخر ہے،جارحیت کا جائز، مناسب اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا گیا،عالمی برادری بھارت کومذاکرات کی میز پرلائے، احسن اقبال ، مشاہد حسین

بدھ 27 فروری 2019 19:17

بھارت سمجھ لے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم متحد ہوکر پاک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ بھارت سمجھ لے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ ایک انٹرویومیں سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی جہاز گرا دئیے، پائلٹ گرفتارہیں جس کے بعد بھارت میں شدید مایوسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان میں کارروائی کا کوئی واضح ثبوت نہیں تھا،وہ بے نقاب ہوگیا،عالمی برادری کو معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔

سابق وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھارت سمجھ لے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔سابق وزیر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک فوج پر فخر ہے،جارحیت کا جائز، مناسب اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا گیا،عالمی برادری کوچاہیے کہ بھارت کومذاکرات کی میز پرلائے۔