سبی، ہندوستانی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیکر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ناقابل شکست قوت ہے ،میر دوستین خان ڈومکی

پاکستانی افواج دینا کی سب سے بڑی بہادر فوج ہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک کی دفاع کے لئے بچہ بچہ قربان ہونے کو تیار ہے،سابق وفاقی وزیر سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے الگ الگ بیان

جمعرات 28 فروری 2019 21:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2019ء) ہندوستانی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیکر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ناقابل شکست قوت ہے ،پاکستانی افواج دینا کی سب سے بڑی بہادر فوج ہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک کی دفاع کے لئے بچہ بچہ قربان ہونے کو تیار ہے ،پاک فوج اور پاکستانی قوم اپنے ملک کی دفاع کرنا خوب جانتی ہے ،پاکستان کے خلاف میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ،ہندوستان نے اگر بھول کی تو اسے دینا کے نقشہ سے مٹا دیںگے ،عوام ،سیاست دان ،حکومت اور فوج اپنے ملک کی دفاع کے لئے ایک پیچ پر متحد ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی ،سابق ضلع ناظم سبی میر علی مرادن ڈومکی ، سابق ضلع ناظم و ممتاز قبائلی رہنماء سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ،ممتاز قبائلی رہنماء میر فرید ریئسانی ،سابق چیئرمین وڈیرہ غوث بخش گورگیج ،میر ریاض علی گشکوری نے اپنے الگ الگ بیان میں کہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے ہندستانی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہم امن کے داعی ہیں ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشید گی اور بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے بھارت کا مقابلہ صرف افواج پاکستان سے نہیں بلکہ پاکستان کا ہر محب وطن شہری اپنے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیئے تیار ہے انھوں نے بھارتی جنگی جنون کو اس کا پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی کاروائی کے حوالے سے پوری طرح تیار ہے اور پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انھوں نے گزشتہ روز پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف کامیاب جوابی کاروائی کو خوش آئین قرار دیتے ہو ئے کہا کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں پوری قوم وطن عزیز کا دفاع کرے گی انھوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کسی بھی مہم جوئی میں پہل کی تو پھرپاکستان جواب صدیوں کے لیئے تاریخ کی کتابوں کا موضوع بن جائے گا انھوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت وجود میں آیا ہے یہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا انھوں نے کہا پاکستان فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی پاکستان کی جب میلی آنکھوں سے دیکھا تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اگرغلطی سے بھی بھول کی تو اسے دینا کے نقشہ سے مٹا دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاع کے لئے عوام ،سیاست دان ،حکومت اور فوج اپنے ملک کی دفاع کے لئے ایک پیچ پر متحد ہیں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہندوسانی جارحیت کے خلاف سبی میں مختلف تنظیموں اور ٹریڈ یونیز کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے بھارتی جنگی جنون کے خلاف سبی کے معذور افراد بھی سراپا احتجاج ، بھارتی حملے کا جواب دینے کے لئے معذور افراد بھی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے آفتاب علی تفصیلات کے مطابق انجمن اتحاد معذوران سبی کی جانب سے بھارتی دراندازی کے خلاف احتجاجی ریلی صدر آفتاب علی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں دیگر معذور افراد و کارکناں نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسہ سے صدر آفتاب علی ، جنرل سیکرٹری حاجی عطاء محمد ، نائب صدر برکت علی ، پسند خان کے علاوہ عبدالکریم شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع کا حق بہترین اور شاندار طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پاک فضائی کی جوابی کاروائی میں بھارت کے دو طیارے گرانے اور د بھارتی پائلٹ ہلاک کرنے اور ایک بھارتی پائلٹس کو زندہ گرفتار کرنے پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے ۔

پاک فضائیہ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے بھارت کو منہ توڑ جواب مل گیا ہے گر بھارت نے رویہ نہ بدلا تو کمرتوڑ جواب دینے کا حق اور اہلیت بھی رکھتے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا ۔ پاکستان نے کبھی بھارت میں جارحیت نہیں کی لیکن بھارتی حکمران مودی اور ان کے حامی سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور خود کو آگ میں جھونکے رکھا ، کشمیر یوں پر مظالم جاری رکھے تو وہ یاد رکھیں کہ پاکستان اور پاکستانی عوام بھی لوہے کا چنا ہیں ۔

عوام متحد ہیں ۔ ملک کے چپہ چپہ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں مقررین نے کہا کہ معذور افراد بھی رض وطن کے دفاع ،استحکام اور قومی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے متحد ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جنگ میں بھر پور حصہ لیں گیبھارتی جارحیت کے خلاف پریم یونین سی بی اے سبی کے زیر اہتمام صوبائی سینئر نائب صدر نسیم گشکوری کی قیادت میں پاکستان زندہ باد عظیم الشان ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے سبی ریلوے اسٹیشن سے گول باغ تک پیدل مارچ کیا انڈیا مردہ باد ،پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق پریم یونین سی بی اے سبی کے زیر اہتمام ہندوستانی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی پریم یونین کے سینئر صوبائی صدر نسیم گشکوری کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن سبی سے نکالی گئی جو گول باغ پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے انڈیا مردہ باد ،مودی مردہ باد ،پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد ،جنرل قمر جاوید باجوہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے پریم یونین کے صوبائی صدر نسیم گشکوری ،مجیب سنجرانی ،نور محمد مینگل،شکر خان ابڑو، حاجی علی نوازبگٹی،ایوب ہاڑہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوئے کہا ملک کے اکیس کروڑ پاکستان اپنے عظیم فوج کے نہ صرف شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلکہ اکیس کروڑ پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپاہی ہیں مقررین نے کہا کہ ہم غزوہ ہند کے لیے تیار ہیں اور ہما را ایمان ہے کہ ہم ہندوستان پر غالب آئینگے اور ہندوستان کودنیا کے نقشے سے مٹائیں گے کیونکہ غزوہ ہند کی بشارت ہمارے آقا ﷺ نے دی تھی انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے بھول کی تو اس کا دینا کے نقشہ سے نام مٹا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم مادر ملت کی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف سبی یوتھ اتحاد کی جانب سے سردار زادہ ابراہیم باروزئی کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے انڈیا اپنے ہاتھوں پر پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراوں پر گشت کیا اور بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور سبی پریس کلب کے سامنے پہنچ احتجاجی مظاہرہ کیا بھارت کے خلاف تحریک انصاف سبی کے زیر اہتمام بھی تحصیل سبی کے صدر ملک عارف کی قیادت میں گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے انڈیا کے خلاف اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ریلی ملک ھاوس پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔