جامعہ کراچی: بی اے پرائیوٹ کے امتحانی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 1 مارچ 2019 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم،سال اول ودوئم باہم،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی جمع کرانے کی تاریخ میں04 مارچ 2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4100 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7200 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :