پی کے ایل ٹی کی تعمیرمیں مبینہ کرپشن کے معاملے کی انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب ،نیب کو خط

ہفتہ 2 مارچ 2019 14:58

پی کے ایل ٹی کی تعمیرمیں مبینہ کرپشن کے معاملے کی انکوائری کی تفصیلات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کی تعمیرمیں ہونے والی مبینہ کرپشن کے معاملے کی انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب اور قومی احتساب بیورو (نیب )کو خط لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت بتایا جائے کہ اس منصوبے پر کتنی لاگت آئی ،بائیس ارب روپے کا منصوبہ من پسند کمپنیوں کو کیوں دیا گیا، ہسپتال کی تعمیر مکمل کئے بغیر ملازمین کیوں بھرتی کئے گئے۔

ملازمین کی بھرتیوں میں قوانین کو نظرانداز کر کے سرکاری خزانے کونقصان پہنچایا گیا ،ہسپتال کے تعمیر کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد ہسپتال میں آپریشن نہ کرکے مریضوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، نئے ایکٹ کی منظوری اور ہسپتال کو سرکای تحویل میں لینے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کئے۔حکومت اور نیب نے ہسپتال کی تعمیر میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر کیا کاروائی کی آگاہ کیا جائے۔