سرگودھا ،شہر و گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ، سردی میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 2 مارچ 2019 14:58

سرگودھا ،شہر و گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ، سردی میں اضافہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) سرگودھا شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا اور موسم ایک بار پھر خوشگوار اور ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہی جس سے علاقے جل تھل اور ٹھنڈی ہوائوں سے سردی کی شدت میں اضافہ اور موسم خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے سرد موسم کے باعث گھر میں موسمی پکوان جاری رہے۔جبکہ بارش کے باعث طلبہ اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :