این اے 245میں مبینہ دھاندلی سے متعلق عدالت نے 18 مارچ کو قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے

پیر 4 مارچ 2019 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت ،عدالت نے 18 مارچ کو قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکشن 95/5 کے تحت جیت کا مارجن 18 ہزار ہوگا تو کامیابی کو چیلنج کیا جاسکتا ہے،عامر لیاقت اور فاروق ستار کی کے درمیان جیت کا مارجن 21 ہزار ووٹ کا ہے،فاروق ستار نے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے درخواست گزار کی تھی،فاروق ستار کی پارٹی رکنیت خارج ہوچکی ہے، اس لیے درخواست ناقابل سماعت ہے جبکہ فاروق ستار کے وکیل کا کہنا تھا کہ این اے 245 میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،صرف این اے 245 میں 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہیں،22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں موجود ہیں،ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا،کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا،درخواست کا فیصلہ ہونے تک عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے،عدالت نے 18 مارچ کو قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے