نیب نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 7مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا

سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت ، سابق وزیر اعظم کوطلبی کا باضابطہ سمن جاری

منگل 5 مارچ 2019 19:10

نیب نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 7مارچ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 7مارچ کو دوبارہ طلب کرلیااور اس حوالے سے انہیں سمن بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلبی کے ساتھ نیب سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی اسکینڈل سے متعلق 70 سوالات فراہم کیے گئے تھے جن کے جوابات 28 فروری کو جمع کروانے تھے جو نہیں جمع کروائے گئے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیرپٹرولیم قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔