
ایف پی سی سی آئی اور ویمنز چیمبر آف کامرس بہاولپور کے اشتراک سے تقریب کا اہتمام
اخوت یونیورسٹی قائم ہو چکی ہے جس میں 600سے زائد طلباء بغیر فیس کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اخوت قرضہ حسنہ کا پروگرام دنیا بھر میں قرضہ حسنہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب
منگل 5 مارچ 2019 22:50

(جاری ہے)
اخوت ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو 77ارب سے زائد کا قرض دے چکا ہے جس کی واپسی کا تناسب 99.99فیصد ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر شیریں ارشد خان نے کہاکہ اخوت ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر پاکستان کے تمام وویمنز چیمبر کی ممبران کو قرضہ دینے کے نئے پروگرام کا آغاز کرئے۔خواتین کی معیشت میں عملی شرکت کے بغیر ترقی کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتا،خواتین کا کاروبار،تعلیم اور دیگر شعبوں میں کردار قابل ستائش ہے،۔ایف پی سی سی آئی میں خواتین کو بھر پور نمائندگی دی گی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ و قت کی اہم ضرورت ہے کہ خواتین کے لیے کاروبار کا سازگار ماحول پیدا کیا جائے تاکہ نہ صرف وہ ملکی معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکیں بلکہ خود مختا ر بھی بن سکیں ۔ فیڈریشن کی لیڈر شپ خواتین کی راہنمائی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔خواتین ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں مگر خواتین کو ایک منظم پلیٹ فارم اور راہنمائی کی ضرورت ہے۔ حکومت بھی کاروباری خواتین کو کم شرح سود پر قرضے فراہم کرئے۔سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ملکی ترقی کیلئے ان کی تعلیم اور یکساں مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کی خواتین کسی طرح بھی صلاحیتوں میں دوسرے ممالک کی خواتین سے کم نہیں ہیں، پاکستان کی باصلاحیت خواتین پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ آج پاکستانی خواتین زندگی کے ہرشعبے میں اپنی اعلی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔تقریب میں سماجی و سیاسی رہنما فوزیہ قصوری،رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار،رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل،نگہت محمود،سدرہ ضمیر ،صبا شفیق،آصفہ ریئس،رابعہ عثمان،حمیرہ تسنیم،عظمیٰ خورشید اور ڈاکٹر شاہد قریشی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
-
سٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کرے گا
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.