حسین حقانی نے خود کو ہندوستانی قرار دے دیا

میں شہریت کے حوالے سے تو پاکستانی ہوں لیکن تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے ہندوستانی ہوں: پاکستان کے سابق سفیر

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مارچ 2019 21:43

حسین حقانی نے خود کو ہندوستانی قرار دے دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2019ء) حسین حقانی نے خود کو ہندوستانی قرار دے دیا۔ پاکستان کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ میں شہریت کے حوالے سے تو پاکستانی ہوں لیکن تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے ہندوستانی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق حسین حقانی نے دعویٰ کر دیا کہ وہ بھارتی ہیں۔

حسین حقانی نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شہریت کے حوالے سے تو پاکستانی ہوں لیکن تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے انڈین ہوں۔ حسین حقانی پاکستان کی طرف سے امریکہ میں سفیر رہے ہیں اور اپنی سفارت کاری کے دور میں بھی اپنی امریکہ نواز سوچ کی وجہ سے بہت سے پاکستانیوں کو نا پسند رہے لیکن اب انہوں نے پاکستان مخالفت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کے شدید ترین مخالف ملک ہندوستان سے اپنی نسبت جوڑی ہے کہ انکی سوچ ، افقار اور خیالات بھارتیوں جیسے ہیں۔

(جاری ہے)

حسین حقانی کا تعلق کراچی سے ہے،انہیں ۲۰۱۲ میں ’فارن پالیسی‘ میگزین کی جانب سے دنیا کے سو بہتریں’ گلوبل تھنکرز‘ میں بھی شامل کیا گیا۔ انہوں نے روس افغان جنگ کے دوران وائس آف امریکہ کے لیے رپورٹنگ کرتے ہوئے صحافی کے طور پر اپنا نام بنایا اور ۱۹۹۲ میں وہ پاکستان کے کم عمر ترین سفیر کے طور پر سری لنکا میں تعینات ہوئے اس کے بعد ۲۰۰۸ میں انہیں امریکہمیں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تب انہیں انکی امریکہ کی حمایت کی وجہ کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا۔

حسین حقانی پاکستانی افواج پر بھی بہت تنقید کرتے رہے ہیں اور اس زمن میں بھی پاکستان کی کافی بدنامی کا باعث بنے۔انہوں نے ۲۰۱۱ میں میمو گیٹ سکینڈل آنے پر استعفیٰ دیدیا لیکن خبروں کے مطابق تب تک وہ سینکڑوں امریکی ایجنٹوں کو سفارت خانے کی اڑ میں پاکستان کا ویزہ جاری کر چکے تھے جنہوں نے بعد میں اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد گھر میں حملے کا منصوبہ بنایا ۔

میمو گیٹ سکینڈل کے بعد سے حسین حقانی پاکستان سے باہر ہیں اور پاکستان کی افواج اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اس کے علاوہ بھارتی ثقافت کے دلدادہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں ہی موجود ہیں، گزشتہ روز بھی ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شہریت کی حد تک ہی پاکستانی ہیں لیکن تہذیب و ثقافت کے اعتبار سے وہ خود کو بھارتی سمجھتے ہیں۔ اس سے پہلے عدنان سمیع،طارق فتح اور چند دوسرے پاکستانی بھی بھارت میں جا کر ایسے بیانات دے چکے ہیں لیکن پہلی بار کسی اتنے اہم عہدے سے جڑے رہنے والی شخصیت کی جانب سے ایسی بات سامنے آئی ہے۔