پشاور ،خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3نمکو فیکٹریاں، کیمیکل شاپ اور بیکری سیل

جمعرات 7 مارچ 2019 13:47

پشاور ،خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، نان فوڈ گریڈ کلرز کے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کے دوران نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر 3نمکو فیکٹریاں، کیمیکل شاپ اور صفائی کی ناقص صورت حال پر ایک بیکری سیل کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوفوڈ اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے علاقے گلبہار پھندو روڈ پرکارروائی کی گئی جس کے دوران غیر معیاری تیل اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر تین نمکو فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

نان فوڈ گریڈڈ کلرز کی خرید و فروخت پر ایک کیمیکل شاپ بھی سیل کی گئی،کارروائی کے دوران غیر معیاری اور باسی گوشت کی فروخت پر ایک قصائی کی دکان سیل اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ایک بیکری کو بھی سیل کیا گیا۔ کاروائی میں گرفتار 3 ملزمان کو پھندو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :